آسٹریلیا(اُمت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرائم منسٹر (پی ایم) الیون کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم آسٹریلیا اور نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف سکواڈ میں 12 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی، کنگروز سکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹرنیتھن میکس وینی کریں گے، سکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، آسٹریلیا اے کے کوچ تھیلان سمرا ویرا پی ایم الیون کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیئے گئے۔
آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان نیتھن میکس وینی، کیمرون بنکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن اینڈریو ،ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکٹی اور باو ویبسٹر شامل ہیں۔
وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان کے خلاف مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ،نیتھن میک سوینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پی ایم الیون کیلئےمنتخب ہونا کسی بھی کرکٹر کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، سکواڈ کےانتخاب میں اپنی تجاویزدینے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔