12مارچ کو حسن اور حسین نوازعدالت پیش ہو جائیں گے، فائل فوٹو

انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ مری کے کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، لاہور میں رہتا ہوں مگر مری میرا دوسرا گھر ہے، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو کرنےوالوں کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا مری میں کارکنان سے خطاب میں کہنا تھا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں۔ کس نے ملک کو اس حال پر پہنچا دیا۔ عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔ ہمارے دور کے بعد آنیوالا کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، تباہی پھیر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے۔ ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے سسٹم میں شامل کیے۔ کوئلے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔ میں سیاست کیلیے جھوٹ نہیں بولتا۔ قوم کو دھوکہ دیں اور توقع کریں کہ اللہ تعالیٰ معاف کر دے گا، ایسا نہیں ۔ مری کا حسن واپس آنا چاہیے، مری میرا دوسرا گھر ہے۔ بچپن سے میری  پسند ہے۔