اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچاج کی مد میں 24 ارب 50 روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، نیپرا نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔
کراچی کے صارفین کیلیے بری خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی ایک روپے52 فی یونٹ مہنگی کردی گئی جس کے بعد کراچی کے بجلی صارفین پر24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرااتھارٹی نےاضافی سرچارج عائدکرنےکی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اضافی سرچارج نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک لاگو ہوگا۔
نیپرااتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوا دیا ہے، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کاحتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔