کراچی: بھارتی نجی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی میڈیکل لینڈنگ کی تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن کی پرواز حیدر آباد دکن سے سعودی عرب جا رہی تھی کہ دورانِ پروازخاتون مسافرکی طبیعت خراب ہوئی۔ طیارے کے کپتان نے پاکستان ائر ٹریفک کنٹرولرسے پروازکوکراچی اتارنے کی اجازت مانگی۔
پرواز کی ہنگامی طبی بنیاد پر لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کی گئی، تاہم خاتون مسافرجانبرنہ ہوسکی۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ نے صبح 4 بج کر 15 منٹ پر کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنے پر مردہ پایا گیا۔ بعد ازاں طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔