دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا، فائل فوٹو
دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا، فائل فوٹو

سیاستدان آئین پر حملے میں آلہ کار نہ بنیں، نثار کھوڑو

کراچی:  پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ آئین کے خلاف آج بھی سازشیں کی جارہی ہیں، سیاستدان اقتدار کی خاطر آئین پر حملے میں آلہ کار نہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے اور این ایف سی میں حصہ کم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ن لیگ یاد رکھے اگر این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کیا گیا تو پنجاب بھی کمزور ہوگا، نواز شریف پرویز مشرف سے معاہدہ کرکے باہر چلاگیا تھا، آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لئے کچھ سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنواکر پارلیمنٹ میں اکثریت دلانے کا تاثر دیا جارہا ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں نئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراء کرکے صوبوں کا حصہ %57 فیصد سے بڑھاکر وفاق کا حصہ %43 فیصد سے کم کیا جائے۔