لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کل جمعہ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں اٹھارہ ٹیمیں شریک ہیں جن کے میچز چار مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جن میں نیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس براڈکاسٹ ہونگے ایک دن میں دو میچز( ڈبل ہیڈر) سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے شروع ہونگے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے گروپ اے۔ لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلوز، لاڑکانہ اور کوئٹہ،گروپ بی۔ لاہور بلوز، کراچی وائٹس، اسلام آباد، حیدرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی۔گروپ سی۔ راولپنڈی، ایبٹ آباد، فیصل آباد اور بہاولپور،گروپ ڈی۔ ملتان، سیالکوٹ، فاٹا اور آزادجموں کشمیر شامل ہیں ۔