77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو
77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو

کراچی سے بدمعاشی کی سیاست ختم ہوچکی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے جن منصوبوں کاآغاز کیا تھا وہ مکمل کئے جائیں گے،خوف و ہراس،ڈر اور بدمعاشی کی سیاست اس شہر سے ختم ہو چکی ہے، لوگ اتحادبنانےاورتوڑنےمیں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی ہرعلاقے میں بلا تفریق کام کررہی ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤنز اپناکام کررہے ہیں،بلاول بھٹو کی قیادت میں بہتری کے سفرکوجاری رکھیں گے،246 ملین روپےکی لاگت سے منظورکالونی کےنالےاور سیوریج لائن کی بحالی کے کام کا آغازکردیا ہے،کوشش کریں گے کہ مقررہ مدت سے پہلے اس دو کلومیٹرطویل نالے کی تعمیرکو مکمل کرلیں جس سے برسات کے دنوں میں اطراف کی آبادیوں کو سہولت حاصل ہوگی،یہ بات انہوں نےڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مرادکےہمراہ منظورکالونی میں برساتی اور سیوریج لائن کی مرمت و بحالی کےمنصوبے کاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پرچیئرمین چنیسرٹاؤن فرحان غنی، وائس چیئرمین ندیم خیالی،افسران بھی موجودتھے۔میئرکراچی نےکہاکہ ختم نبوت چوک سے ہندو پاڑا تک یہ نالہ تعمیرکیاجارہاہے،منظورکالونی کےمکینوں کادیرینہ مسئلہ تھا کیونکہ مون سون کے موسم میں بارشوں کےدوران نالےکےاوور فلو ہونےکی شکایات آئی تھیں، کراچی میگاپروجیکٹ کے تحت منصوبے پر کام کاآغازکیاگیااور تمام تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جلدمکمل کرنے کی حکمت عملی اختیارکی گئی ہے۔