کوئٹہ : عوام کے محافظ ڈاکو نکلے دکاندار نے ایف آئی اے کے اہلکار بن کرلوٹنے کیلئے آنیوالے 4افراد میں سے ایک کو پکڑلیا۔ 3 ڈاکو دکاندار سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پکڑا جانیوالا پولیس تھانہ کا ہیڈ محرر نکلا پولیس کے مطابق گزشتہ روز قندھاری بازار میں چار نامعلوم افراد قندھاری بازار میں واقع مارکیٹ میں ایک دوکان پر 4افراد ایف آئی اے کے اہلکار بن کر آئے اور دکاندار سے اسلحہ کے زور پر آئے اور اپنے آپ کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے دکاندار سے 18لاکھ 50ہزار روپے لوٹ لئے دوکان میں موجود اُسکے دیگر ساتھیوں نے آنیوالے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ پکڑا جانیوالا ڈاکو اقبال،عبدالخالق شہید تھانے میں ہیڈ محرر ہے اور اُسکے ساتھ ہدایت اللہ ،سیف اللہ ، اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جو دکان سے 18لاکھ 50ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے فرار ہونیوالوں میں ایک پولیس ہدایت اللہ پولیس کے حاضر سروس ایس پی عبداللہ شاہ بیٹا بتایا جاتا ہے پولیس فرار ہونیوالے 3ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مار رہی ہے صوبہ سندھ کی طرح بلوچستان پولیس کے اہلکار بھی جوکہ عوام کے محافظ تھے وہ بھی ڈاکو نکلے ایسے پولیس اہلکاروں کی پولیس میں بھرتی اور تعیناتی آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے بلا تحقیقات کے بھرتی کرنے پر سوالیہ نشان ہے جنہوں نے بغیر کسی چھان بین کے ایسے کریمنل مائنڈ کے نوجوانوں کو کس بنیاد پر پولیس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی حفاظت کیلئے بھرتی کیا جو محافظ بننے کی بجائے عوام کے ڈاکو نکلے مزید کارروائی سٹی پولیس کررہی ہے۔