کراچی: ڈی ایس پی ڈکیتی کیس میں مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے درج مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈکیتی کے مقدمے کی تفتیش کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے رات گئے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران اورنگی ٹاؤن ڈکیتی کی واردات میں ملوث مزید 3 ملزمان اظہار، محفوظ اور ستار کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تینوں ملزمان پرائیویٹ ہیں، جن میں سابق ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے لیے کام کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے سابق ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی سمیت5 ملزمان کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سےگرفتارملزمان کے مزید ساتھیوں اوراورنگی ٹاؤن سے لوٹی گئی بقیہ رقم کی برآمدگی کے لیے چھاپا مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔