انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنرکو بھی طلب کیا جائے گا۔ فائل فوٹو
انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنرکو بھی طلب کیا جائے گا۔ فائل فوٹو

فیض آباد دھرنا تحقیقات، پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب بھی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کی تحقیقات کے لیے بنائے گے انکوائری کمیشن کی جانب سے پنجاب اوراسلام آباد کی بیورو کریسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

انکوائری کمیشن کی جانب سے فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے سابق آئی جی پنجاب کیپٹن ( ر ) عارف نواز اور سابق سی سی پی او راولپنڈی اسرارعباسی کو 27 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔عارف نواز خان اور اسرار عباسی 2017 میں آئی جی اور سی سی پی او رہے۔

کمیشن کے سربراہ اخترعلی شاہ کی منظوری کے بعد دونوں افسران کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا جبکہ دونوں افسران سے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے دھرنے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنرکو بھی طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن کی جانب سے مزید ویڈیوز کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔