اسلام آباد: تھانہ شالیمار کی حدود میں مبینہ پولیس گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں چھاپے کے دوران بیوٹی پارلر سے گرفتار خاتون پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا۔ خاتون نے پولیس پر زیادتی کرنے کی کوشش کا بھی الزام لگادیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا بیوٹی پارلر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جب بیوٹی پارلر گئی تو وہاں پر لڑائی جھگڑے کی آوازیں آنے لگ گئیں۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس کے پانچ اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی مجھ پر کوئی الزما ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے خاتون کے الزامات کا نوٹس لے لیا ،ایس ایس پی آپریشنز نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈی پی او صدر کو 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔