آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کیخلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (اُمت نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی پاؤں میں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے خلاف بھارت میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

19 نومبر کو احمد آباد میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی شہر علی گڑھ کے ایک سماجی کارکن نے آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور اس کی ایک کاپی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بھیجی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جائے۔