پشاور کے چرسی تکہ کا مالک ایک بار پھر گرفتار

پشاور(اُمت نیوز)پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ویڈیو بنانے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نازیبا حرکات کرنے والے چرسی تکہ ریسٹورنٹ کے مالک نثارخان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے بھی غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
طیب جان کا کہنا ہے کہ دوبارہ ایک بار پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ریسٹورنٹ مالک گرفتار کرلیا ہے۔