راولپنڈی : مختلف وارداتوں میں شہریوں کو آٹھ موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، واقعات کے مطابق نصیر آبادکی حدود میں زوہیب سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا، رتہ امرال پولیس کو مدثر نے بتایا کہ ڈھوک رتہ سے2 افراد نے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل فون، نقدی 14ہزار چھین لئے،وارث خان پولیس کو محمد طیب نے بتایا کہ 2افراد اسلحہ کی نوک پرموبائل فون، نقدی اڑھائی ہزار چھین کر فرار ہو گئے۔گنجمنڈی پولیس کو آفتاب نے بتایا کہ کیری ڈبہ میں سے کوئی نامعلوم جرسی بنڈل، ہائی نیک بنڈل،جیکٹ بنڈل کل مالیت 3لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا.
ریس کورس پولیس کو نسیم اخترنے بتایا کہ کوئی نامعلوم چور میرے گھر سے نقدی اڑھائی لاکھ روپے سونا مالیت اڑھائی لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا،تھانہ ریس کورس پولیس کو محمدابراہیم نے بتایا کہ میں بطور موذن ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں اور میری رہائش مسجد کی پچھلی سائیڈ پر مسجد سے ملحقہ ہے میں اپنے کمرے میں موجود تھا تو ایک چور جس نے ماسک پہنچا ہوا تھا ساتھ والے گھر جوکہ خطیب قاری شہیب جو کہ عمرہ کی سعادت پر گئے ان کے مین گیٹ کا باہر سے تالہ توڑ کر انکے کمروں سے بکس آہنی کھول کر تلاشی لے رہا تھا جو مجھے توڑ پھوڑ کی آوازیں آئیں وہاں جاکر دیکھا کہ کمرہ کھلا ہوا تھا اور چور بکس کی تلاشی لینے میں مصروف تھا جسکو میں نے دبوچ لیا بعدازاں وہ بھاگنے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔