فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق،100بھیڑ بکریاں ہلاک

مٹھی: تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

 تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی،مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی،بارش کے دوران تحصیل چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق  ہوئے،جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا شامل  ہیں۔