نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کیا،پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنےوالا حج پچھلے جج سے سستا ہو۔
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے لاہور میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، میں قرآن کا خادم ہوں، قرآن کی بات کرتا ہوں، ہمیں ملکر قافلے کو آگے لیکر جانا ہے، پیغام پاکستان میں ہزاروں علما کی تائید و کاوش شامل ہے، ہم اہل کتاب سے توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا اور ان کا مکالمہ ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلیے متحد ہونا ہوگا۔
انیق احمد نے مزید کہا کہ ہم نے حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے محبت سے فروغ پاتے ہیں، محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا۔