کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی میں گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، فائل فوٹو
 کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی میں گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، فائل فوٹو

بھارت، یونیورسٹی میں میوزک کنسرٹ مین بھگدڑ مچنے سے 4 طلبا ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست کیرالہ میں واقع یونیورسٹی میں بھگدڑ کے سبب 60 طلبا زخمی ہو گئے جبکہ 4 کی جان چلی گئی۔

کیرالہ کی کوچین یونیورسٹی میں گلوکارہ نکھیتا گاندھی کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کیلئے آڈیٹوریم میں ڈیڑھ ہزار کے قریب طلبا موجود تھے۔

بارش شروع ہونے پر طلبا سیڑھیوں کی جانب بھاگے تو ہجوم میں ہلچل کے سبب بھگدڑ مچ گئی اور طلبا ایک دوسرے کو گراتے پھلانگتے باہر کی طرف بھاگے اس دوران کئی طلبا کچلے گئے جن میں طالبات بھی شامل ہیں۔

کچلے گئے طلبا میں 4 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے، ہلاک طلبا میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔