راولپنڈی: اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان 190ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کرکے واپس چلے گئے۔
نیب تحقیقاتی ٹیم کے پہلے رکن اپنی تفتیش مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیراعظم سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی،نیب کی دوسری 2رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے،نیب کی دوسری ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کرے گی۔