مسجد نبوی ﷺ کے خادم آغا علی بدیع خالق حقیقی سے جا ملے

آغا علی مسجد میں حجرہ رسول ﷺ کی خدمت پر مامور تھے،عرب میڈیا

               
November 27, 2023 · بام دنیا

مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ کے ایک اور خادم آغا علی بدیع خالق حقیقی سے جا ملے۔ عرب میڈیا کےمطابق آغا علی بدیع مسجد نبوی میں رسول اللہ ﷺ کے حجرے کی خدمت پر مامور تھے،گزشتہ روز وہ دارفانی سے کوچ کر گئے۔ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مسجد نبوی ﷺ کے ایک اور خادم آغا عبدہ علی ادریس کا بھی انتقال ہو گیا تھا، وہ حجرہ رسول ﷺ کی خدمت اور مسجد کو روشن اور معطر کرنے کی ذمہ داری بھی ادا کرتے تھے۔