سابق وزیراعظم نوازشریف آج مری کے لئے روانہ ہوں گے

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف آج مری کیلئے روانہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائد نوازشریف بیٹی مریم نواز کے ہمراہ مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے، مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، سابق وزیراعظم کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ترتیب دی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی بھی مری کے لئے روانگی متوقع ہے، پارٹی قائد نوازشریف مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔