اسلام آباد(اُمت نیوز)محصولات بڑھانے کی پالیسز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچے گا جو محصولات بڑھانے پر ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق تکنیکی وفد تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے۔
ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کووسیع کرنا اورزیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا جب کہ ریٹیلرز کے لیے اسکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، وفد کے ساتھ مل کرٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔