بھارت (اُمت نیوز)بھارتی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کونسل نے اینٹی اسموگ گنز کو تعینات کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ میونسپل کونسل نے شہر میں دیر تک بغیر چلنے والی اینٹی اسموگ گنز کو واٹر ٹینکر پر نصب کیا ہے۔
شہری انتظامیہ نے یہ اقدام اس وقت کیا جب دہلی میں اتوار کو ’انتہائی ناقص‘ معیار کی ہوا میں لوگ سانس لے رہے تھے۔
اینٹی اسموگ گن معروف کمپنی ٹاٹا کی جانب سے تیار کی گئیں ہیں، جو28 ٹن سی این جی ٹرک چیسس پر نصب ہے، ان میں 17 ہزار لیٹر پانی رکھا جاسکتا ہے، جو تین گھنٹے تک مسلسل کام کرسکتی ہیں۔
گن میں 30 سے 50 میٹر تک پانی پھینکنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جس سے علاقے میں فٹ پاتھوں، جھاڑیوں اور پودوں کو مؤثر طریقے سے دھلائی کی جاسکتی ہے۔
جدید گن میں 30 نوزلز ہیں، جن میں سے ہر ایک سے 1.5 لیٹر پانی فی منٹ خارج ہوتا ہے، جس سے دو شفٹوں میں سڑکوں پر روزانہ 70 کلومیٹر کا ایریا کور کیا جاتا ہے، اس کو چلانے کے لیے تین سے چار افراد کا عملہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب روزانہ سڑکوں کی صفائی کیا جاتی ہے اور اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس صبح 9 بجے 385 تھا۔