لندن: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب پھینکا گیا ہے۔
ایکس پر تویٹ کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھیکا، حملہ انگلینڈ پر میری رہائشگاہ پر کیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیزاب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوا ہوں لیکن میں ان حملوں سے گھبراوں گا نہیں، البتہ میری حالت خطرے سے باہر ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اور بچوں کو اس حملے میں نقصان نہیں پہنچا جب کہ پولیس اور ایمرجنسی سروس پر وقت پہنچ گئی تھیں۔
کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسیز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023