کراچی: سٹی کورٹ کراچی نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کا معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
دوسری جانب مقدمے میں نامزد حلیم عادل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔