کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان عاجزدھامراکا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ملتے ہی کچھ لوگوں کو اپنا ملک یاد آگیا،پہلے وہ الیکشن کرواناہی نہیں چاہتے تھے، اب تیاریاں کررہے ہیں،لوگ ملک میں گراؤنڈ بناکر آئے ہیں، آنے والے وقت میں جلد ایک نیانعرہ لگنے والا ہے،مجھے کیوں بلایا۔شہلا رضااورآصف خان کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعاجزدھامرہ نےکہا کہ ہمارا یوم تاسیس کے حوالے سے کوئٹہ میں جلسہ ہونےجارہا ہے، جو تاریخ ساز ہوگا،الیکشن کی تاریخ ملتے ہی کچھ لوگوں کو اپنا ملک یاد آگیا،پہلے وہ الیکشن کروانا ہی نہیں چاہتے تھے، اب تیاریاں کر رہے ہیں،لوگ ملک میں گراؤنڈ بناکر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ایک اور نیانعرہ لگنے والا ہے.
مجھے کیوں بلایا،ماضی میں وہ لوگ کہتے تھے ووٹ دو عزت دو،اب لگتا ہے ووٹ دو اور صرف مجھے عزت دو۔تھر کے کوئلے پر بجلی بنے کا سارا کردار خود لے رہے ہیں،بہت سے لوگ جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل کو مینار پاکستان کی تعمیر کا کریڈٹ بھی خود لے لینگے،اگر 18ویں ترمیم پر کوئی ڈاکاڈالا تو پاکستان میں بہت بڑی سیاسی تحریک جنم لے گی۔سیاست کریں الیکشن میں ہمارے خلاف اتحاد بنائیں،کوئٹہ میں یوم تاسیس کا بڑا جلسہ کرنےجارہے ہیں۔