کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے دن مزید 8 میچز کا فیصلہ ہوگیا جہاں لاہور بلیوز، وائٹس، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، اسلام آباد نے اپنے میچز جیت لیے۔ کراچی میں منعقدہ ان میچز میں لاہور بلیوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو 5 وکٹوں، راولپنڈی نے بہاولپور کو 37 رنز، ملتان نے فاٹا کو تین رنز، سیالکوٹ نے آزاد جموں و کشمیر کو 9 وکٹوں، ایبٹ آباد نے فیصل آباد کو 6 وکٹوں، اسلام آباد نے حیدرآباد کو 10 رنز اور لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ ان میچز میں رضوان حسین نے 45، حسین طلعت 43، زیشان ملک 57 ناٹ آؤٹ، یاسر خان 55، رحمن خان 52، حیدر علی 36، شیرون سراج 56، زیشان عباس 44، عماد بٹ 27 ناٹ آؤٹ، میر طاہر بیگ 27 رنز ناٹ آؤٹ، کامران غلام 62 ناٹ آؤٹ، سرمد بھٹی 56 ناٹ آؤٹ، حماد صدیق 27 رنز ناٹ آؤٹ، احمد شہزاد 81 اور محمد اخلاق نے 44 رنز ناٹ آؤٹ کیے۔ عثمان خالد کی چار، اسفند مہران، حارث رؤف اور عمیر آفریدی نے تین، تین، شیراز خان، جہانداد خان، طاہر حسین، عامر یاسین، اسامہ میر، شہاب خان، عادل ناز، محمد عرفان اور محمد عامر خان کی دو، دو وکٹوں کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ عبدالوحید بنگلزئی کے 79، عون شہزاد 76، یاسر خان 55، محمد شاہد 43 اور سمیع اللہ جونیئر کے 47 رنز رائیگاں گئے۔