’’2024 میں روسی صدر پوتن قتل کردیئے جائیں گے‘‘

صوفیہ:  91 سال کی عمر میں 1996 میں انتقال کرجانے والی بلغاریہ کی خاتون نجومی بابا وانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ روحانی صلاحیتوں سے مالا مال تھیں۔ ان کی دنیا سے متعلق کی گئی متعدد پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بابا وانگا نے یہ پیش گوئیاں اپنی موت سے قبل کی تھیں۔ انہوں نے سال بہ سال ہونے والے مستقبل کے واقعات کو پہلے ہی بیان کردیا تھا۔ ان کی پیش گوئیاں 1989 سے 5079 تک کے لئے ہیں۔ انہوں نے 5079 کو دنیا کے اختتام کا سال قرار دے رکھا ہے۔

بابا وانگا نے سال 2024 سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی قاتلانہ حملے میں موت ہوگی۔بابا وانگا نے یورپ میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں بھی خبردار کیا اور ساتھ ہی یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ ایک ’’بڑا ملک‘‘ 2024 میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا۔سال 2024 میں معاشی بحران عالمی معیشت کو متاثر کرے گا جس میں قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی تناؤ بڑے عوامل ہیں۔

بابا وانگا نے اگلے سال خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات رونما ہونے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔بابا وانگا کے مطابق سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔بابا وانگا نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔