بائیڈن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں،رونی جیکسن

واشنگٹن:  امریکی کانگریس کے رکن اور بحریہ کے سابق ریئر ایڈمرل رونی جیکسن نے صدر بائیڈن کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں پر سوالات اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ان کی پالیسیوں نے امریکا کو کئی بڑے خطرات میں ڈال دیا ہے۔ میں بخوبی جانتا ہوں کہ کمانڈر اِن چیف اور ریاست کا سربراہ بننے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ذہنی اور جسمانی طور پر ایک مشکل کام ہے۔ صدر بائیڈن اس قابل نہیں رہے کہ وہ امریکی نظام کو احسن طریقے سے چلا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت ہمارے لیئے ایک بڑے عذاب سے کم نہیں۔ بائیڈن کا 2024ء میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہونا ایسا خطرناک لمحہ ہو گا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران صدر کی ذہنی صلاحیتوں میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔ یہ بات قبل زکر ہے کہ رونی جیکسن سابق صدور جارج ڈبلیو بش، براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور معالج خدمات انجام دے چکے ہیں۔