ڈھاکہ (اُمت نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
بنگلا دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے مبینہ طور پر شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن اگلے سال 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، اپنے آبائی ضلع ماگورا 1 سے مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والا ہے۔