اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جس پرانہیں عہدے سے ہٹا دیاگیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر بلایاگیا،اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی کیخلاف عدم اعتماد لائی گئی،عدم اعتماد کے نتیجے میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا،مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بنایا گیا ہے،سینیٹر بہر مندتنگی،سینیٹر منظور کاکڑ نے اعظم نذیر تارڑ کے حق میں ووٹ دیا۔
سینیٹر ثنا جمالی، سینیٹر دلاور خان بھی اعظم نذیر تارڑ کے حق میں رہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ، فدا محمد اور ہدایت اللہ ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے حق میں رہے۔