اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ رشید اے رضوی صاحب! ہمیں سچ بولنا چاہیے،اگر کسی فیصلے کو ختم کرنا ہے تو اسے ہونا چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ مارشل لا کو راستہ دینے والے ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جو ماضی میں ہو چکا اسے میں ختم نہیں کر سکتا،کیا ساؤتھ افریقا میں سب کو سزا دی گئی تھی؟قوم بننا ہے تو ماضی کو دیکھ کر مستقبل کو ٹھیک کرنا ہوگا، سزااورجزااوپر بھی جائے گی،کئی بار قتل کے مجرمان بھی بچ نکلتے ہیں،وکیل آ کر بتائیں ناں !آئین توڑنے والے ججوں کی تصویریں ہی یہاں کیوں لگی ہیں؟ جج ہی یہاں بیٹھ کر کیوں پوائنٹ آؤٹ کریں؟۔