معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو بہتر سہولیات میسر ہیں، فائل فوٹو
معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو بہتر سہولیات میسر ہیں، فائل فوٹو

پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قراردیدیاگیا?

اسلام آباد: پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قراردیدیاگیا۔

ورلڈ اسٹیٹسٹکس رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک بن گیا،139ممالک کی لسٹ میں پاکستان ٹاپ پر ہے،پاکستان کے بعد مصر سستے ترین ممالک کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں ضروریات زندگی، یوٹیلیٹی بلز، گھرکا کرایہ دنیا میں کم قراردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو بہتر سہولیات میسر ہیں،وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 398، شام 252،ترکیہ میں 47فیصدریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26اعشاریہ 89فیصد  ہے،رپورٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کا نظام کو قابل تعریف قرار دیاگیاہے۔