میں نے دوبارہ نکاح پڑھانے میں شریعت کی خلاف ورزی نہیں کی، فائل فوٹو
میں نے دوبارہ نکاح پڑھانے میں شریعت کی خلاف ورزی نہیں کی، فائل فوٹو

’’دیکھ کر پڑھنے والے جھوٹ بولتے ہیں‘‘جج کا مفتی سعید سے مکالمہ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں گواہ مفتی سعید کو دیکھ کر پڑھنے سے روک دیا، عدالت نے کہاکہ دیکھ کر پڑھنے والے جھوٹ بولتے ہیں، آپ نے عہد لیا ہوا ہے، زبانی بتائیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت مبینہ غیر شرعی  نکاح کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔عدالتی حکم پر گواہان مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف عدالت پیش ہوئے.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت مبینہ غیر شرعی  نکاح کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے۔

عدالتی حکم پر گواہان مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف عدالت پیش ہوئے،

نکاح خواں مفتی سعید نے کہاکہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور بلایا اور کہا نکاح پڑھانا ہے،ہم ایک گھر پہنچے جہاں ایک خاتون خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کر رہی تھی،خاتون نے یقین دہانی کرائی کہ شرعی تقاضے پورے ہیں، پھر ہم نے نکاح پڑھایا،نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بنی گالہ رہنے لگے،نکاح میں شریک لوگوں نے دوبارہ فروری میں رابطہ کیا۔

عدالت نے مفتی سعید سے استفسار کیا کہ آپ کو لاہور میں کہاں لیکر گئے تھے؟گواہ مفتی سعید گھر اور جگہ سے متعلق بتانے میں ناکام رہے۔