کراچی:قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سینئر ڈائیریکٹر چارجڈ پارکنگ کے ایم سی عبدالقیوم خان نے نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔
قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ کے تین اسٹیک ہولڈرز سندھ گڈز ٹرک ٹریلراونرزایسوسی ایشن،کراچی گڈز کیریئرایسوسی ایشن اورامن دوست ٹریڈرزایسوسی ایشن کے وفد نے سینئر ڈائیریکٹر چارجڈ پارکنگ کے ایم سی عبدالقیوم خان سے ملاقات کی ۔
ٹرک اسٹینڈ پر چارجڈ پارکنگ کےحوالے سے تینوں اسٹیک ہولڈرز نے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اسے ختم کرنے کا کہا جس پر سینئر ڈائیریکٹر چارجڈ پارکنگ کے ایم سی عبدالقیوم خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لیں گے اور ٹرک اسٹینڈ پر چارجڈ پارکنگ نہیں لگائی جائے گی جس پر تینوں اسٹیک ہولڈرز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔