چھٹی کراچی انٹرنیشنل دوروزہ واٹرکانفرنس اختتام پذیر

کراچی : شہر قائد میں منعقد ہونیوالی چھٹی کراچی انٹرنیشنل واٹرکانفرنس پانی کے بحران اور آب و ہوا کے حوالےسے اہم مسائل کوحل کرنےکیلئےاہم فورم ثابت ہوئی۔ دو روزہ کانفرنس نے پاکستانی اور بین الاقوامی برادری دونوں کے مقررین اور پینلسٹس کی متنوع لائن اپ کے ساتھ گفتگو، پریزنٹیشنز اور پرکشش سیشنزکی سہولت فراہم کی۔کانفرنس کا آغاز پارلیمانی طرزکی ایک پراثر بحث کے ساتھ ہوا جس میں سیمی کمال، ڈاکٹراگناماتا جیکب، ڈاکٹرمارک سمتھ اور دیگر نامور شخصیات شامل تھیں۔ پہلے دن کے قابل ذکر سیشنز میں افتتاحی پلینری، "آب و ہوا کی تبدیلی میں پانی کےمعاملات” شامل تھے،جس کی سربراہی سیمی کمال نےکی اور ڈاکٹرعادل نجم کےکلیدی خطبہ نے ترتیب دیا۔

سیمی کمال کی زیرقیادت "عالمی پانی کے چیلنجز اور کراچی انٹرنیشنل واٹرکانفرنس کے 10 سال” کےموضوع پرگفتگوجاری رہی۔پانی اورمعاشیات کے حوالے سے دوسرا سیشن "فنانس کے لیے پانی کی اہمیت کیوں ہے: پانی کی معیشت میں سرمایہ کاری”جیسے اہم موضوع پر ہوا جس کے مقررین میں بو ہاک کھواور ایک پینل جس میں ایمیلیو کیٹانیو، ماہین رحمن، کاظم سعید،فرانکوئس اونیمس اورعدنان اسدار شامل تھے جنہوں پاکستان کی آبی معیشت میں سرمایہ کاری کی اہمیت پرزوردیا۔تیسرے سیشن بعنوان "پانی کس کے لیے اہمیت رکھتا ہے: انصاف سے انکار” نےزمینی حقوق کےمتزلزل ماحول میں آبی انصاف کے قیام پر روشنی ڈالی۔ اس سیشن کے شرکاءمحمد عرفان،رابیل اخوند، نذیر احمدمیمن عیسانی اور شہاب استو نےاہم موضوع پرمفید بحث کی ۔