غزہ،: عارضی جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کے بعد القسام بریگیڈ نے مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔رہائی پانے والے تمام یرغمالی دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں 3فرانسیسی، 2جرمنی اور 6ارجنٹینا کے شہری شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری افواج ان کے ساتھ رہیں گی جب تک کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ نہیں مل جاتے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکی اور ایران فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی وحشت کے خلاف متحدہ موقف اختیار کریں۔دونوں رہنمائوں نے فون پر بات کی اور کال کا مقصد غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی حملوں، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی کوششوں اور خطے میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا تھا۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر جنگ بندی میں توسیع کے لیے فریقوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مذاکراتی عمل کے تمام پہلوں میں مشکلات ہیں۔ ہر فریق کے اپنے مطالبات اور تحفظات ہیں، اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی عمل مشکل ہے۔ چار روزہ جنگ بندی کے دوران غزہ سے 69 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔قطر نے غزہ کے لیے 910 ٹن امدادی سامان سے لدے 27 طیارے مصر بھیجے ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ حماس ایک سوچ کا نام ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر غزہ میں جنگ بند نہ کی گئی تو دنیا کو انتہا پسندی اور تشدد کی بے مثال لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیل نے اپنے دفاع کی حد سے تجاوز کیا ہے اور اسے غزہ پر دوبارہ قبضے کا نہیں سوچنا چاہیے۔ کسی کا خوف ہولناکی کا جواز نہیں بن سکتا۔ اسرائیل حماس جنگ کا مستقل خاتمہ ہونا چاہیے۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہاہے کہ امریکہ نے غزہ لڑائی میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مسلسل دبا ڈالا ہے۔ امریکہ نے غزہ میں امدادی سامان کے تین طیارے بھجوانے کا اعلان کردیا۔ عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی صورتِ حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام درست نہ ہوا تو بم باری سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔ شفاہ اسپتال کا غیر فعال ہونا اور اس کی ابتر حالت ایک سانحہ ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر وقفہ ختم ہونے کے بعد پورے غزہ پر شدید حملے کریں گے۔ فوج اطمینان رکھے حکومت اور ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔
وائٹ ہاس نے جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کیا ۔ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر حسام نے کہا اگر ہسپتال کو چند گھنٹوں کے اندر ایندھن فراہم نہیں کیا جاتا تو مریضوں کو جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔ اقوام متحدہ کے ۔ غزہ میں دو روزنہ نئی جنگ بندی کے دوران اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فارنگ کرکے دو فلسطینی نوجوان شہید کردئیے اور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیل 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد سے 3200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکا ہے ۔ جنگ بندی میں ایک اور توسیع کی کوشش میں امریکی و اسرائیلی حکام دوحہ پہنچ گئے۔ قطری وزیر اعظم سے ملاقات میں دوسری جنگ بندی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ فلسطینی حکام کے مطابق 24 گھنٹوں میں عمارتوں کے ملبے سے 160 لاشیں برآمد ہوگئی ہیں۔شہدا کی تعداد 15000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔