پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارے گئے، فائل فوٹو
پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارے گئے، فائل فوٹو

یروشلم میں بس اسٹاپ پر فائرنگ،3 افراد ہلاک ،16 زخمی

یروشلم: اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یروشلم میں نامعلوم افراد نے بس اسٹاپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ16 زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارے گئے۔

جمعرات کو اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یروشلم کے نواح میں ایک بس اسٹاپ پر دو مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ہونے والی فائرنگ میں 16 افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات نے شدید زخمیوں میں سے آٹھ کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

مغربی یروشلم میں پولیس نے کہا کہ مسلح افراد ’آتشیں اسلحہ سے لیس ایک گاڑی میں جائے وقوعہ پر پہنچے، اسلحے میں ایک M16 رائفل اور ایک پستول بھی شامل تھا،

حملہ آوروں نے بس اسٹیشن پر شہریوں کے ہجوم پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گاڑی کے اندر سے گولہ بارود اور ہتھیار ملے ہیں۔