بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، فائل فوٹو
بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، فائل فوٹو

بلاول نےاپنی شناخت بنالی ، آصف زرداری

کوئٹہ: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول نےاپنی شناخت بنالی ہے، ہم نے اس کی تربیت کرنی ہے اور کل کا لیڈر بنانا ہے۔

کوئٹہ میں یوسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور پاکستان کے دل کو جیتنا بہت ضروری ہے، لیکن اس دھرتی پر دکھ اورغم پھیلا ہوا ہے، ہمیں ان کےدکھوں پر مرہم رکھنا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نےآپ کو آپ کی دھرتی کا مالک بنایا، اب ہم نے بلوچستان کےعوام کے پاس پانی پہنچانا ہے، ہم نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی خدمت کی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بلاول نے اپنی شناخت بنا لی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، ہمیں جو آتا ہے وہ اس کو سکھانا ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کوعظیم ملک بنانا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔