کراچی: چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب رحیم نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا اور جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما غلام ارباب رحیم نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ جب کہ ارباب خاندان نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ارباب رحیم کی زیر صدارت ارباب فیملی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر غلام ارباب رحیم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پیر پگارا کے ساتھ ہیں اور مل کر آئندہ الیکشن جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔
ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن مسلم لیگ ن میں کام کر رہے ہیں، ہم اپنی جی ڈی اے کے ساتھ ہیں۔