اسلا آباد: پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، عمران خان کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بنیاد ذاتی فائدے کیلیے نہیں تھی، اس ٹرسٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں ٹرسٹیز ہیں۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کردارصرف بطور ٹرسٹی کا ہے، القادر ٹرسٹ کو اس کا بورڈ چلاتا ہے، اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ادارہ چلانے کیلئے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کرتا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی زمین ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، یہ ٹرسٹ دینی وسائسنی تعلیمات کیلئےقائم کیا گیا، یہ ادارے اس لئے ہیں کہ غریب افراد کو دینی و سائنسی تعلیمات ایک چھت تلے ملے، ٹرسٹ ڈیڈ میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ کوئی مالی فائدہ نہیں لے سکتے، جھوٹے کیسز صرف اور صرف ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔