سیالکوٹ: ایک طرف ہے پیر، دوسری طرف ہے ہمشیر، کیا کرے بے چارہ اسیر۔۔۔استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر اپنے انداز میں تبصرہ کر دیا ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس آڈیو کے بعد نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔وہ پیرنی جس کی وجہ سے وزارت عظمیٰ برباد ہوگئی آج وہ علیمہ بی بی اور عظمیٰ بی بی کو کیا سمجھیں گی، وہ خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کو اندر کرا چکی ہیں، اب ایجنڈا ان کے خاندان کے ساتھ انتقام لینا ہے۔یہ خاتونni ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیر، کیا کرے بے چارہ اسیر۔ اسیر اب ہمشیر اور پیر کے بیچ میں پس رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کر رہا، سیاست میں جب گھریلو تعلق شامل کر دیا جاتا ہے تو یہی انجام ہوتا ہے۔ سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں، حکومتی فیصلے ایوان وزیرِ اعظم کے بجائے احکامات بیڈ روم سے چلیں گے تو بالآخر وہ بیڈ روم بھی ایک روز زیرِ بحث آئے گا۔