کراچی: پولیس اسٹیشن یا ٹارچر سیل؟ پولیس تشدد کے شکار شہری کا کہنا ہےکہ تھانے میں حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نازک اعضاء پر کرنٹ لگایا گیا، سگریٹ سے جسم جلایا گیا۔ زخمی شہری عدیل کو حالت بگڑنے پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔عدیل نے دعویٰ کیا کہ لیاقت آباد پولیس نے حراست میں لیا، فردوس شاپنگ مال سے اہلکار کاشف منہ پر کپڑا ڈال کر تھانے لے گیا، ہتھکڑی لگانے کےبعد شریف آباد تھانے منتقل کیا گیا، جہاں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عدیل کا کہنا تھا کہ جسم پر نیل کے نشان پڑگئے، سینے پر لاتیں ماری گئیں۔ عدیل نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ہونے کا الزام لگایا گیا، چھالیہ اسمگلنگ کی پوچھ گچھ کی گئی، کچھ نہ ملا تو حالت بگڑنے پر رہا کردیا، ظالم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔