کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے احمد شاہ کوصوبائی وزیر بنانے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی اردو کانفرنس میں خطاب کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ادب میں سماج کو بدل ڈالنے کی قوت موجود ہے، جن اقوام نےادب پر استقامت دکھائی وہ تہذیب یافتہ کہلائے۔انھوں نے کہا کہ مشاہیر ادب کو با وقار انداز میں یاد کیا جائے گا، میرے لیےاعزازکی بات ہےکہ اہل علم وادب کےدرمیان موجود ہوں۔
نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے مزید کہا کہ گزشتہ 16برسوں سے منعقد ہونے والی اردو کانفرنس عالمی سطح پر ایک برانڈ ہے۔صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 سال سے لوگ بین الاقوامی اردو کانفرنس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب نفرت کے کلچر نے شہر کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔صدرآرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا ہے کہ ابھی وزیربنا نہیں،صرف اعلان کیا گیا ہے،ابھی دستخط کئے ہیں گورنرہاؤس سے بھی منظوری ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے مختصروقت کیلئے وزارت دی جائیگی جسے میں ایمانداری سے نبھاؤں گا۔