کراچی: سینئر صحافی اور سابق سینیٹر اجمل دہلوی علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔
سینئر صحافی اجمل دہلوی 90برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے،اجمل دہلوی کے سوگواران میں بیوہ ،تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
اجمل دہلوی ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر تھے،ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصررحمان مسجد ناظم آباد نمبر4 میں ادا کی گئی۔
اجمل دہلوی روزنامہ اخبار امن کے بانی بھی تھی،کنوینر ایم کیو ایم خالد صدیقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ اجمل دہلوی انتہائی نامساعد حالات میں ثابت قدم رہنے والی شخصیت کے حامل انسان تھے اور ایم کیو ایم آج ایک دیرینہ اور مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔