کراچی کے آرجے مال میں آتشزدگی کے کیس میں گرفتار5 ملزمان کو 5 پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ہفتہ 25 نومبر کو کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانےمیں درج کیا گیا ہے۔
پانچوں ملزمان کو جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسرسےآئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ملزمان کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ آگ عمارت کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر صبح ساڑھے 6 بجے لگی تھی جس پرتقریباً ساڑھے 10 بجے قابو پایا گیا۔