الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد انکوائری کروائے گا۔ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد انکوائری کروائے گا۔ فائل فوٹو

انتخابی شیڈول54 روز پہلے جاری ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سےپہلےکررہے ہیں، انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہوگا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں، باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلےکررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

صحافی نے سوال کیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آر اوز اور ڈی آر اوزعدلیہ یا بیورو کریسی سے لیں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

واضع رہےسپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 3 نومبر کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔