جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو
جب غیر منتحب لوگ قوانین بنائیں گے تو ایسے ہی ہوگا، فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان کا شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام  کرنے کا فیصلہ کیا ہے،2020میں خریدی گئی 61ملین کی مرسٹدیز بینز گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے گاڑیوں کی نیلامی کیلیے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔

خط کے متن میں کہا گیاہے کہ آئینی عہدوں کیلیے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں،گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔