ڈیرہ اسماعیل خان : سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے سابق پرسنل سیکرٹری لطیف نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لطیف نیازی کو محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں پر اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق لطیف نیازی اور علی امین نے دباؤ کے ذریعے نااہل لوگوں کو بھرتی کرایا، کرپشن کے پیسوں سے جائیدادیں اور بنگلہ لیا۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل لطیف نیازی نے علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos