اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر13سال بعد تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے جہاں پر کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا۔اکبر ایس بابر کو دیکھ کر پارٹی سیکرٹریٹ کے دروازے کھل گئے۔بلوچستان کے رہنماؤں نے خیرمقدم کیا۔بانی اور نئے رہنماؤں میں دلچسپ مکالمہ ہوا ۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی، ووٹرلسٹ، الیکشن کے طریقہ کار کی معلومات حاصل کرنی ہیں۔کئی بانی ارکان کل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں ۔بلوچستان سے آئے رہنماؤں نے اکبر ایس بابر کوجواب دیا کہ ہم بھی معلومات لینے آئے ہیں، یہاں کوئی ہے نہیں ۔اکبرایس بابر کاکہنا تھا کہ وقت کم تھا تو خود آگیا، ہمارا اپنا دفتر ہے۔ یہاں کون معلومات دے گا؟ آپ کو تو کوئی معلومات نہیں دے گا، بلوچستان سے پارٹی رہنما کے جواب پر قہقہہ لگ گیا۔اکبر ایس بابر کاکہنا تھاکہ جمہوریت چاہتے ہیں،۔پارٹی کو ادارہ بنانا چاہتا ہوں۔ ورکروں پر بھروسہ کیاجائے تو پارٹی مضبوط ہوسکتی ہے۔پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے بھی گلے ملے۔مرکزی سیکرٹریٹ انتظامیہ نےاکبر ایس بابر کو کاغذات نامزدگی دینے سے انکار کر دیا۔
اکبربابرنے درخواست کے ہمراہ ویڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے، فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos