سینیٹر طلحہ محمود کی امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

 

امریکہ (اُمت نیوز)وزیر مذہنی امور سینیٹر طلحہ محمود نے امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد جیل کے سامنے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
وزیر مذہنی امور سینیٹر طلحہ محمود نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری ابھی ابھی عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی، 2 گھنٹے تک ان سے ملاقات جاری رہی، جتنی دیر ملاقات رہی مجھے ذہنی طور پر عافیہ صدیقی پریشر میں نظر آئیں۔
انہوں نے ویڈیو پیغٖام میں مزید کہا کہ میں نے عافیہ سے پوچھا پاکستانیوں کوکیا پیغام دینا چاہیں گی؟ عافیہ نے کہا ایک ہی پیغام ہے مجھے جلد یہاں سے آزاد کیا جائے، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیے۔